سسر کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر داماد کو سزائے موت
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں سسرال میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کرنے میں گرفتار ملزم عبدالرحیم کو سزائے موت جبکہ پولیس کی آمد پر دوطرفہ فائرنگ میں اہلکار کو زخمی کرنے سمیت دیگر دفعات میں اسے29 سال قید بامشقت کی سزاء بھی سنا دی مجرم کو سسر کو قتل کرنے پر پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ اڑہائی لاکھ روپے جرمانہ بھی سنا دیا گیا مجرم نے گزشتہ سال نئی آبادی مورگاہ کے حساس ایریا میں طویل دیر تک اپنے سسرال والوں کو فائرنگ کرکے یرغمال بنائے رکھا تھا جبکہ اس دوران مجرم نے فائرنگ کرکے اپنا سسر بھی قتل کردیا تھا ۔