کراچی: پولیس کا گیسٹ ہاﺅس پر چھاپہ اداکار علی سلیم المعروف بیگم نوازش علی گرفتار
کراچی (صباح نیوز)کراچی میں پولیس نے گیسٹ ہاﺅس پر چھاپہ مار کر اداکار علی سلیم المعروف بیگم نوازش علی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک گیسٹ ہاﺅس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار علی سلیم کوگرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی عمرشاہد نے کہا کہ علی سلیم کو کلفٹن کے گیسٹ ہاﺅس سے شراب کی بوتلوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔علی سلیم کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔گذشتہ رات گرفتار ہونے والے علی سلیم کا موقف ہے کہ شوٹنگ میں مصروف تھے کہ درخشاں تھانے کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اغوا کی کوشش کی تھی ۔
بیگم نوازش