محمد احمد خان مسلم لیگ کا قیمتی سرمایہ تھے، نواز شریف
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے خان محمد احمد خان کی وفات پر ان کے صاحبزادے ذیشان احمد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے۔ دریں اثناء محمد احمد خان کی قبر پر مقامی مسلم لیگیوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور انکی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔