محمد احمد خان نوجوان مسلم لیگی رہنماؤں کیلئے رول ماڈل تھے، چوہدری تنویر خان
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خٓن نے مسلم لیگی رہنما خان محمد احمد خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ خان محمد خان دیرینہ مسلم لیگی، عمر بھر مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان مسلم لیگی رہنماؤں کے لئے خان محمد احمد خان رول ماڈل تھے۔