حافظ آباد، ساہیوال، ڈسکہ : اوباشوں کی خاتون اور تین بچوں سے زیادتی

Sep 06, 2018

حافظ آباد، ساہیوال، ڈسکہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں لڑکی اور تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ حافظ آباد کے نواحی قصبہ کسوکی میں منیر احمد کی 8 سالہ بیٹی سکول جا رہی تھی کہ ملزم امان اللہ اسے اسلحہ دکھا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی گائوں جامکے چٹھہ میں 9 سالہ حسن عباسی مسجد پڑھنے گیا تھا جہاں ملزم اسرار نے اسے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ساہیوال میں نصیر وغیرہ 6 ملزموں نے منور بی بی کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر نصیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈسکہ اشفاق کا 12سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہاتھاکہ ملزم عاصم علی اور رفاقت علی آگئے طالبعلم کو ورغلاکر اپنے ساتھ حویلی لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔

مزیدخبریں