وفاقی دارالحکومت کے متعدد بڑے سرکاری ادارے آئیسکو کے نادہندہ نکلے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی دارالحکومت کے بڑے سرکاری ادارے بجلی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے ہیں۔ آئیسکو کے سب سے زیادہ 19 کروڑ روپے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) پر واجب الادا ہیں جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ تین کروڑ 34 لاکھ کا نادہندہ ہے جبکہ کابینہ سیکرٹریٹ کے ذمہ آئیسکو کے ایک کروڑ 25لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ ایف بی آر بھی آئیسکو کا 41 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی ڈی اے اور اس کے مختلف اداروں پر آئیسکو کے 19 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے بھی آئیسکو کے چار کروڑ روپے ادا کرنا ہیں جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ بھی آئیسکو کا تین کروڑ 34لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ پارلیمنٹ لاجز سے بھی آئیسکو نے ایک کروڑ 21 لاکھ روپے وصول کرنا ہیں جبکہ ایف بی آر نے آئیسکو کے 41 لاکھ روپے ادا کرنا ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی آئیسکو کے لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں۔
سرکاری ادارے نادہندہ