حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع بڑھانے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ 75 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 9.09 فیصد ہو گئی۔ بہبود اور پنشن میں اعشاریہ 72 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.92 فیصد ہو گئی۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ 50ہزار کی سرمایہ کاری پر 366 روپے‘ ایک لاکھ پر 732 روپے اور 5لاکھ پر 3ہزار 660 روپے ماہانہ منافع ملے گا۔
اضافہ