سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے رہنما محمد احمد خان پیرودھائی قبرستان میں سپردخاک
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) شہر کے سینئر سیاستدان مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یو سی 38 ذیشان احمد خان کے والد خان محمد احمد خان مرحوم کو پیرودہائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ دارالعلوم احسن المدارس باغ سرداراں میں قاری اخلاق احمد مدنی نے پڑھائی اور زونل خطیب مولانا محمد اقبال رضوی نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگی رہنما سینیٹر چودھری تنویر خان‘ سردار محمد نسیم‘ سجاد خان‘ ملک ابرار احمد‘ انجم عقیل خان‘ راجہ محمد حنیف‘ حاجی پرویز خان‘ ملک شکیل اعوان‘ حافظ محمد احمد رضا قادری‘ راجہ جاوید اخلاص‘ بیرسٹر عابد وحید شیخ‘ ضیاء اﷲ شاہ‘ راحت قدوسی‘ راجہ محمد صدیق‘ پی ٹی آئی کے شہریار ریاض‘ شیخ راشد شفیق ‘ بلدیاتی چیئرمینوں مسلم لیگی رہنماؤں کارکنوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خان محمد احمد خان کا ختم قل آج جمعرات کو بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد حنفیہ جامع مسجد روڈ میں ہو گا۔ اجتماعی دعا نماز مغرب سے قبل ادا کی جائے گی۔