چھ کلو چرس برآمدگی کیس، ملزم غفران اللہ کو ساڑھے آٹھ سال قید اور40 ہزار روپے جرمانہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزائیں سنا دیں پشاور سے راولپنڈی چھ کلو چرس برآمدگی کیس کے ملزم غفران اللہ کو ساڑھے آٹھ سال قید اور40 ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنادی گئی جبکہ اسلام آباد ائر پورٹ سے سعودی عرب آئس ہیروئن سمگلنگ میں ملوث ملزم کو 15 ماہ قید اور30 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنادی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی محمد یار گوندل نے جرم ثابت ہونے پر راجہ نعمان شبیر کو تین سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی مجرم سے غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات برآمد ہوئی تھیں۔ مجرم کے خلاف ڈرگ انسپکٹر اٹک نے چالان ڈرگ کورٹ میں پیش کیا مجرم کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔