لاہور کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے، 2کاریں، 6موٹر سائیکل چوری
لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ڈاکوؤں نیسندر میںگوہر کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے، مصطفی ٹائون میں فاروق کے گھر سے5 لا کھ روپے، باٹا پور میںاختر کے گھر سے3 لا کھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹائون میںملک ثا قب کی فیملی سے 4 لا کھ روپے ، قائداعظم انڈ سٹر یل ایریا میں نثار کی فیملی سے3لا کھ روپے، اسلام پورہ میںجا وید کی فیملی سے 2لا کھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 7وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے مسلم ٹاؤن اور ماڈل ٹائون سے دوکاریں جبکہ لٹن روڈ ،اچھرہ ،لوہا ری گیٹ ،نواب ٹائو ن چو ہنگ اور ،مصری شاہ کے علاقوں سے 6 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔سندر مین بازار میں ڈاکوئوں کی شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش، شہری شہزاد نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا جس پر دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی۔ ڈاکو زخمی ہو گیا۔