گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 3 افراد کی خودکشی
ملتان ‘ محسن وال (کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) 2 خواتین سمیت 3 افراد نے خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی رہائشی 18 سالہ شازیہ اور دریا خان کے عرفان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا تھا اور دونوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جو گزشتہ روز حالت خراب ہونے پر دم توڑ گئے کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں13ایٹ اے آر کی رہائشی شبانہ بی بی زوجہ صابر جو کہ چار بچوں کی ماں ہے نے گھریلو ناچاکی پر کالا پتھر پی کر خود کشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میاں چنوں لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی ۔