پاکستان کی بری‘ بحری اور فضائی فوج نے دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا: خواتین
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان اسلام کا قلعہ ہے کوئی دشمن اسے میلی آنکھ سے دیکھے تو افواج پاکستان سینہ سپر ہو کر اپنے فولاد ہاتھوں سے اس کی آنکھیں نکال دے گی 6 ستمبر افواج پاکستان و فضائی و بحری فوج نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ان خیالات کا اظہار مختلف طبقہ فکر نے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا سابق ایم پی اے و پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما بیگم سلطانہ شاہین نے کہا کہ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت میں جانوں کے نذرانے پیش کئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن بیگم عذرا واجد نے کہا کہ پاکستان عظیم مملکت خداداد ہے جسکے جری جوان وطن پر جانثار کرنے میں کوئی دیر نہیں کرتے اس کی حرمت پر فدا ہونے والے سپوت کو قوم کی مائیں سلام کہتی ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما صائمہ عامر خان نے کہا 6 ستمبردفاع کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے یہ ہماری افواج کے عظمت ہے کہ اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھے ۔دفاع وطن میں ہمہ وقت مصروف رہتی ہے اور پوری قوم سکھ کی نیند سوتی ہے قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کی عظمت کا معترف ہے بیگم قربان فاطمہ نے کہا کہ پاک فوج عظیم بیٹوں کی عظمت کو جس قدر سلام پیش کیا جائے کم ہے یہ انکی دلیر اور بہادری ہی کا سرچشمہ ہے کہ بھارت جیسا مکار دشمن دم دبا کر بیٹھا ہے اور یہ پاک وطن کی مٹی کا ضمیر ہے کہ مائیں اپنے جگر گوشوں کو سرحدوں کی حفاظت کے لئے شان سے بٹھاتے ہوئے فخر سے سربلند کئے ہوئے ہیں سماجی رہنما محمد بن قاسم بلائینڈ سنٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا کہ پاکستانی افواج دنیا کی بہترین فوج ہے افواج پاکستان کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ پاکستانی افواج گزشتہ دو دہائیوں سے دشمن قوتوں کی طرف سے ہم پر مسلط کی گئی جنگ کو بڑی بہادری سے جہاں لڑ رہی ہے اور دفاع وطن کی خدمات سرانجام دینے پر بے حد سلام پیش کرتی ہیں ۔