محسن وال‘ گھریلو جھگڑے پر چچا کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا
محسن وال ‘ وجھیانوالا(نامہ نگار ) نواحی گائوں میں چودہ سالہ بھتیجے نے سگے چچا کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا مقتول ریٹائرڈ پولیس ملازم تھا ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں67پندرہ ایل کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظہور احمد کو اس وقت اسکے سگے بھتیجے چودہ سالہ ناصر نے چھریاں ماردیں جب وہ اپنی بیوی اور بھابھی کے درمیان جھگڑے کو ختم کروارہا تھا چھری جسم کے نازک حصہ میں لگی جس سے ہسپتال پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس تھانہ چھب کلاں نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا ۔