سعودی عرب کے شہر جازان میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر15محرم سے شروع ہوگی
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کیکے شہر جازان میں نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کا آغاز 15 محرم الحرام سے کیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق جازان ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جازان میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 2 ارب 500 ملین ریال ہے اور یہ ساڑھے 3 برس میں مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس ائیر پورٹ سے روزانہ اندرون ملک اور بیرون ملک 75 سے زیادہ پروازیں چلا کریں گی۔