13 علماء و ذاکرین کی زبان بندی ‘ 20 کی ضلع بدری کی تجویز
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس حکام نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے 13 علماء و ذاکرین کی زبان بندی جبکہ 20 علماء ذاکرین کی ضلع میں داخلے پر پابندی کی تجویز دی ہے ,جن علماء و ذاکرین کی زبان بندی کی جائے گی ان میں مولانا عبدالحق, فیاض عثمانی, فضل نقوی,قاری نوید, سہیل عباس نقوی و دیگر جبکہ مولانا احمد لدھیانوی, عبدالخالق رحمانی ,خادم حسین رضوی, خادم حسین ڈھلوں, عالم طارق,عبدالعفور رحمانی,علی معاویہ, مولانا مسعود الرحمن عثمانی سمیت بیس علماء و ذاکرین پر ملتان داخلے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔