امتیا ز شخ آٹھویں بار بھی وزیر بن گئے
کراچی ( سالک مجید ) شکا ر پور سے رکن سندھ ا سمبلی منتخب ہو نے والے امتیا ز شیخ آٹھو یں مر تبہ وزیر بن گئے اس سے قبل وہ 6 مر تبہ صو بے میں اور ایک مر تبہ وفاق میں مختلف محکموں میں وزیر کے مساوی ا ختیارات کے ساتھ خدمات انجا م دے چکے ہیں ۔ امتیا ز شیخ نے سر کاری ملا زمت چھو ڑ کر سیا ست میں قدم رکھا اور سندھ ڈیمو کر یٹک الا ئنس ( ایس ڈی اے )کے پلیٹ فارم سے سیا ست کا آغاز کیا پھر انہیں صوبائی وزیر برائے ریو نیو بہبو د آباد ی انفا رمیشن ٹیکنا لوجی اسپیشل ایجو کیشن سمیت مختلف محکمو ں کے قلمدان سو نپے گئے انہو ں نے ایس ڈی اے کو مسلم لیگ ق میں ضم ہو نے کے با عث چوہدری شجا عت حسین کی سربراہی میں سیا سی سفر جاری رکھا ۔ وہ سر دار علی مہر اور ڈاکٹر ارباب غلا م رحیم کی کا بینہ کا حصہ بھی رہے پھرفنکشنل لیگ میں چلے گئے اور وزیر اعظم نوا ز شریف کے معاون خصوصی رہے ۔