ناجائز تعلقات سے روکنے پر میاں بیوی کا گلا کاٹ دیا‘ خاتون جاں بحق
محسن وال‘ میاں چنوں(نامہ نگار) مبینہ طور پر ناجائز تعلقات ،ملزم وارث نے دو ساتھیوں سے ملکر میاں بیوی کا گلا کاٹ دیا،خاتون جاں بحق،شوہر شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 51پندرہ ایل میں ملزم وارث علی گجر نے اپنے دو ساتھیوں سے ملکر میاں بیوی کا گلا کاٹ دیا جس سے خاتون میمونہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ اُسکا خاوند انس شدید زخمی ہوگیا جسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں اُسکا علاج جاری ہے،پولیس کے مطابق مقتولہ اورملزم کے آپس میں مبینہ طورپر ناجائز تعلقات تھے جس پر زخمی نے ملزم کو کئی بار منع کیا،لیکن ملزم باز نہ آئے ملزم نے اپنے ساتھیوں سے ملکر پہلے خاتون کے شوہر کا گلا کاٹا بعد ازاں شور کرنے پر اپنی محبوبہ کا گلا بھی کاٹ دیا، خاتون تو موقع پر جاں بحق ہوگئی اور اُسکا خاوند زخمی ہے ،ملزم تاحال فرار ،جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے،مقتولہ کے سسر بشیر گجر کے مطابق ملزم وارث علی نے میرے بیٹے اور بہو کو اپنے ساتھیوں سے مل کر قتل کیا وجہ یہ ہے کہ ملزم وارث علی اوباش شخص ہے اور اس کے میری بہو سے ناجائز تعلقات تھے میرے بیٹے کے منع کرنے پر اس نے میرے بیٹے کو گھر میں گھس کر تیزدھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی بہو کے شور کرنے پر اس کا بھی گلہ کاٹ کر فرار ہوگیا ۔