بھارت میں اجناس کی اچھی قیمتوں کے لیے ہزاروں کسانوں کا نئی دہلی میں مارچ
نئی دہلی(این این آئی)ہزارہا بھارتی کسانوں، زرعی مزدوروں اور کارکنوں نے اجناس کی اچھی قیمتوں کے لئے نئی دہلی کی سڑکوں پر مارچ کیا،سْرخ کمیونسٹ پرچم ، بینرز لیے مظاہرین نے اپنا احتجاجی مارچ بھارتی پارلیمان کے سامنے ختم کردیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق مارچ میں شریک افراد تنخواہوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع میں اضافہ، ریاستی اداروں کی نج کاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔