سول ایوی ایشن اتھارٹی آج سے شجر کاری مہم شروع کرے گی
لاہور (خبرنگار) پاکستن بھر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی آج شجرکاری مہم کا آغاز کرے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے ویژن ،یوم دفاع کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی جی حسن بیگ نے شجر کاری کی مہم شروع کرنے اور یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان کو پرجوش خراج تحسین پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔