نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم دفاع کی خصوصی تقریب آج 10 بجے صبح ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں آج جمعرات 6ستمبر کو دس بجے صبح ’’یوم دفاع پاکستان‘‘ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کی صدارت سابق صدر پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ تقریب کے بعد مناواں میں واقع پاک بھارت جنگ 1965ء کے شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔