وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر 12 سے 14 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کردیا ریلوے کا 8 سپیشل ٹرینیں چلانے اور کرائے میں 25 فیصد کمی کا اعلان
اسلام آباد+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کیلئے تین چھٹیوں کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر 12‘ 13 اور 14 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس بار عید کے تیسرے دن مرو کی چھٹی نہیں ہوگی۔ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 10 ستمبر 2016ء سے 8 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے اور 25 فیصد کرائے میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ پہلی سپیشل ٹرین 10 ستمبر کراچی سے چل کر پشاور کینٹ پہونچے گی دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تیسری ٹرین 11 ستمبر کو کرچی کینٹ سے لاہور پہنچے گی چوتھی 12 ستمبر کو راولپنڈی لاہور پہنچے گی۔ پانچویں ٹرین لاہور سے چل کر راولپنڈی پہنچے گی جبکہ چھٹی پشاور کینٹ سے کراچی کینٹ کیلئے روانہ ہو گی ساتویں ٹرین راولپنڈی سے اور اسی طرح آٹھویں عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کینٹ کیلئے روانہ ہو گی۔