چین کے چڑیا گھرمیں خزاں کا میلا سجایا گیا
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے ایک چڑیا گھر میں سالانہ تہوار سے قبل ہی جانوروں کو مون کیک کھانے کی دعوت دی گئی۔جانوروں نے جی بھر کے منہ میٹھا کیا اور لوگوں کا دل بہلایا۔ کنمنگ شہر کے چڑیا گھر میں چین کا سالانہ ثقافتی تہوار"موسم خزاں کا میلا" سجایا گیا۔