شام میں باغی فوجیوں نے بے گھر ہونے والے شہریوں میں خوراک تقسیم کی جہاں بارہ لاکھ افراد نے اپنے گھرچھوڑ کر مختلف مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔
شام کے شمالی شہر ادلیب میں باغی فوجیوں نے بے گھرہونے والے شہریوں میں خوراک تقسیم کی، شام کی آزاد فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیاروں کی بمباری سے لاکھوں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ جنہوں نے اسکولوں اورفارموں میں پناہ لے رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سترہ ماہ سے جاری فسادات کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں ایک لاکھ سے زائد شامی افراد ہمسایہ ممالک میں پناہ گزیں ہوئے ہیں،