صوبہ سندھ ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے دو سے تین روز کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات

لوڈشیڈنگ اور حبس کے ستائے شہریوں کے موسم کی بہتری سے چہرے کھل اٹھے اور سٹرکوں پر آکر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ،جنوبی پنجاب اور صوبہ بلوچستان کے مشرقی حصوں میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اسکےعلاوہ بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پرتیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران صوبہ سندھ، پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اورمشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بہاولپورمیں چھالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سوموارکو سب سےذیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔