شیخوپورہ : میلہ مریم آباد سے آنےوالی مسیحیوں کی ویگن درخت سے ٹکرا گئی‘ 5 ہلاک‘ 21 زخمی
شیخوپورہ، سانگلہ ہل، فاروق آباد (نامہ نگار خصوصی + نامہ نگاران) شیخوپورہ سرگودھا روڈ موضع سرکاری خورد سٹاپ پر میلہ مریم آباد سے آخری روز واپس آنے والی ویگن نمبر LHD-4889 لاہور روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے کرسچین نوجوان کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ مےں 5 افراد ہلاک اور 21 شدید زخمی ہوگئے جنہیں شیخوپورہ، فاروق آباد اور میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ حادثہ کے بعد سینکڑوں مسیحی اور ہلاک ہونےوالوں کے ورثاءڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے جہاں ایمبولینس اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کے باعث انہوں نے ایمرجنسی کے باہر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اتنے بڑے حادثہ کے بعد کوئی ضلعی انتظامیہ کا افسر اور ہسپتال کا ایم ایس، ای ڈی او ہیلتھ ہسپتال نہیں پہنچا، یہاں زخمی بے یارومددگار پڑے ہےں۔ ہلاک ہونےوالوں مےں گلفام اشرف، وکی، ایمانوئیل ، امان بھیل موقع پر جبکہ 5واں نامعلوم ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا۔زخمیوں مےں شہزاد، اشرف، لیاقت، سمیرا، عمران، ندیم، اسد ریاض، اشفاق، شعیب، کاشف، مائیکل، مارگریٹ، ناصر، نسیم، عاطف، آصف، بشیر، فاروق، وسیم اور وینس شامل ہےں۔ ممبر بین المذاہب امن کمیٹی خالد شہزاد نے ہسپتال مےں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو پتہ ہے کہ ہر سال مریم آباد مےں زیارت مقدسہ کا میلہ ہوتا ہے جہاں ملک بھر سے مسیحی ہزاروں کی تعداد مےں آتے ہےں مگر وہاں سکیورٹی ٹریفک اور طبی امداد کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ڈاکٹروں نے 2 ایمبولینسیں چھپا کر رکھی ہوئی ہےں جسے میڈیا نے ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کروائیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر اقلیتی امور کامران مائیکل نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ دریں اثناءمیلہ مریم آباد جانےوالے 2 موٹر سائیکل مسیحی نوجوان اعجاز اور نوید مڑھ بلوچاں کے قریب ویگن سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد کے ہسپتال مےں اعجاز کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔