
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں مزید کمی کردی تاہم وزارت خزانہ نے اسے یک طرفہ عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی تھری سے کم کرکے سی اے اے ون کردیا گیا ہے۔موڈیز کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی خدشات میں اضافہ ہوا ہے، قرض کی ادائیگی کیلئے پاکستان کا انحصار عالمی اداروں اور ممالک پر رہے گی۔