یورپی ملک فرانس میں عالمی وبائی مرض کورونا پھر سر اٹھانے لگا ہے اور محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا انتباہ جاری کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گزشتہ سات روز کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح 2 اگست کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور 45 ہزار 361 کیسز سامنے آئے ہیں۔فرانس کے اسپتالوں میں اس عالمی وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں 843 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں اور یہ اگست کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اب تک ایک لاکھ 51 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024