پاک فوج کے زیر اہتمام آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلے 16 اکتوبر کو بہاولپور میں ہونگے
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے زیراہتمام دوسرے ’’آل پاکستان ٹرائتھلون‘‘ مقابلے 16 اکتوبر 2021 ء کو بہاولپور میں ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بہاولپور کور کے زیرانتظام تیراکی، سائیلنگ اور میراتھون ریس کے مقابلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد معاشرے میں کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان مقابلوں میں سول سوسائٹی، اساتذہ، یونیورسٹی اور کالج کے طلبا، سرکاری ملازمین، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 18 سے 45 سال کی عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلہ تین ایونٹس پر مشتمل ہو گا جن میں300 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور10 کلومیٹر میراتھون ریس شامل ہیں۔