ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں‘ گرین بیلٹس پر قابض تاجروں کیخلاف آپریشن شروع
ملتان (خبرنگار خصوصی) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں اور گرین بیلٹس پر قابض تاجروں کے خلاف آپریشن لانچ کر دیا ہے اور سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کرنیوالوں کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں،ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں پر قائم تجاوزات ٹریفک اور صفائی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھیں،سڑکوں اور گرین بیلٹس پر پڑا فرنیچر اور لکڑی کیسٹاک نہ ہٹانے پر جرمانے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔دوسری طرف ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی فیس بکپر آبادی میں قائم بھانوں اور سڑکوں پرملبہ بارے فیس بک کے ذریعے شہریوں کی سینکڑوں شکایات موصول ہو رہی ہیں،ساتھ ہی کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے بھی شکایات کے ازالہ کیلئے مرحلہ وار کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے اور گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران انفورسمنٹ ونگ نے331 شہریوں کو نوٹس جاری کئے ہیں۔