بااثر افراد نے ملکیتی مکان پر قبضہ کرلیا ٗ حکام واگزار کرائیں : احمد بخش
ملتان ( کرائم رپورٹر ) ضلع راجن پور کے رہائشی معمر شخص احمد بخش نے نوائے وقت دفتر آکر بتایا ہے کہ میرے پانچ مرلہ کے مکان میں ملزمان شکیل احمد شاہ ، گوگے شاہ ، مقصودبیگم ودیگر نامعلوم غنڈہ گرد عناصر کے ہمراہ زبردستی قابض ہوگئے ہیں ،اعلی حکام نوٹس لیں اور قبضہ مافیا سے میرا مکان واہ گزار کروایا جائے ۔