پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت غیریقینی کیفیت ہے اور صنعتکاروں اور تاجروں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ صنعتکاروں کو آرمی چیف سے ملاقات کرنا پڑی، تبدیلی کا جو دعوی تھا اس کے نتائج نظر نہیں آرہے۔کراچی میں فائرنگ کے واقعے پر بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ یونیورسٹی جاتے ہوئے بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، شہر میں جرائم کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہے،ملک میں جب ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے دور ہیں اس لئے یہ جرائم پیشہ بنیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ آئین میں سب سے بڑی خرابی 18 ویں ترمیم ہے جس کے تحت تمام اختیارات ایک وزیراعلی کو دینا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024