صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر اختیار کی گئی مربوط حکمت عملی وفاقی دارالحکومت میں صورتحال میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔
اتوار کے روز اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کےواقعات میں کمی آرہی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ماحولیاتی نمونے جمع کئے گئے ہیں جن سے مچھروں کے لاروا کی افزائش میں کمی کا مثبت عندیہ ملا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ، جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور انتظامیہ نے شرکت کی۔