شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سویڈن میں ہونے والے ورکنگ سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔یہ بات شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار Kim Myong Gil نے سٹاک ہوم میں شمالی کوریا کے سفارتخانے کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔Kim Myong Gil نے کہا کہ مذاکرات ہماری توقعات کے مطابق نہیں تھے اور انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں رکھتا۔یہ ملاقات امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un کے درمیان جون میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلے ورکنگ سطح کے پہلے مذاکرات تھے جس میں فروری میں ویتنام میں ہونے والی سربراہ ملاقات میں تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024