اقوام متحدہ نے عراق میں پرتشدد واقعات کے خاتمے پر زور دیا ہے جہاں حکومت مخالف مظاہروں اور ریلیوں میں تقریبا سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراق میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار Jeanine Hennis-Plasschaert نے پرتشدد واقعات کو انسانی زندگیوں کا بلاوجہ نقصان قراردیا اور کہا کہ واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔