Waqt News
Friday | March 05, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اپوزیشن میں بیٹھوں یا اسمبلی سے باہر ہوجاؤں، کسی کو نہیں چھوڑوں گا،قوم کاپیسا واپس کرناہوگا: وزیراعظم عمران خان
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید1900روپے کی کمی
  • کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کارجحان ,کے ایس ای100انڈیکس میں882.24پوائنٹس کی کمی
  • اسلام آباد: نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج(نمل)کے باہر دو طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور5زخمی ہو گئے
  • غریب عوام کی دولت لوٹ کر ان پیسوں سے سینٹ کی ایک سیٹ خرید کر اس پر جشن منانے والے مردہ ضمیر ہیں: مراد سعید

اتوار ‘ 6؍ صفرالمظفر 1441ھ ‘ 6؍ اکتوبر 2019 ء

Oct 06, 2019 10:28 PM, October 05, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اتوار ‘ 6؍ صفرالمظفر 1441ھ ‘ 6؍ اکتوبر 2019 ء

مولانا کو کنٹینر بھی دیں گے حلوہ بھی، شہریار آفریدی

وزیر انسداد منشیات کی خوش گفتاری کے تو لوگ پہلے سے قائل تھے۔ اب ان کی مہمان نوازی نے بھی لوگوں کے دل جیت لیئے ہیں۔ وہ کس قدر فراخ دل ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد پر چڑھائی کے لئے اپنے قائد کے وعدے کا پاس کرتے ہوتے ان کے وعدے کے مطابق اپوزیشن کو کنٹینر ہی نہیں حلوہ بھی دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ اب تو مولانا فضل الرحمن کو کہنا چاہیے کہ حکومت نے اپنے وعدہ کا پاس کر کے انہیں خوش کردیا ہے۔ اب ان کے لشکر کے لئے کھانا پینا بھی مسئلہ نہیں رہا نان حلوہ بھی حکومت دے گی اس طرح وہ اطمینان سے کئی ماہ اسلام آباد کے پرکیف نظاروں میں ٹھہر سکتے ہیں۔ مگر مولانا اور ان کے حواریوں کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ کئی وزرا ان کے لانگ مارچ یا دھرنے کا دھڑن تختہ کرنے پر بھی تلے ہوئے ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ مولانا کو نکلنے ہی نہ دیا جائے اور موقع واردات پر ہی ان کے پر کُتر دیئے جائیں۔ اب یہ صورتحال تو…؎

سعودی عرب میں نورالریاض آرٹ پروگرام کا 18 مارچ سے آغاز

معرکہ ہے آج حسن و عشق میں

دیکھئے وہ کیا کریں ہم کیا کریں

والا منظر بننے لگا ہے۔ کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ مولانا کو کنٹینر اور حلوہ ملے گا یا ڈنڈوں اور گرفتاریوں کا جلوہ دیکھنا پڑے گا۔ پہلے کہتے تھے ستمبر ستمگر ہوتا ہے۔ اب نہیں معلوم اکتوبر کو کیا کہا جائے گا۔ کوشش تو بہت ہے کہ معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے مگر مولانا رعایت دینے کے موڈ میں نہیں وہ ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘ کا اعلان کر چکے ہیں۔ حکومت کے حامیوں کو ابھی سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر کالی سفید پٹیوں والے ڈنڈے تھامے مظاہرین کے خواب آنے لگے ہیں۔ جو ’’اے مرد مجاہد جاگ ذرا‘‘ والے ترانوں کی گونج میں کشمیر کی بجائے اسلام آباد کا رخ کرنے والے ہیں۔

پی ایس ایل 6، مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت

٭…٭…٭

مریم نواز کو جیل میں ڈینگی کا خطرہ ہے‘ ڈاکٹر

صرف ایک مریم نواز کو ہی کیا خود نوازشریف کے بارے میں یہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ جیل میں بی کلاس کی سہولتیں چھینی جانے کے بعد اب انہیں بھی صاف ستھرے کمرے کی سہولت کہاں ہو گی۔ وہ عام قیدیوں کی طرح گندے کمروں میں قید کاٹیں گے اس وقت مریم نواز کے ڈاکٹر نے ان کے کمرے کی صورتحال دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں مچھروں اور کٹھملوں کی بہتات ہے۔ حیرت ہے جیل میں یہ نہیں ہوں گے تو کیا ہرن، مور اور سرخاب ہوں گے۔ اب ڈاکٹر کہتے ہیں انہیںبہتر کلاس دی جائے۔ مگر وائے حسرت نہ ڈاکٹر کی کوئی سنتا ہے نہ پارٹی کے کارکنوں کی جو اپنے رہنماؤں کی حالت قید سے پریشان ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات اور کچھ نہیں ڈینگی کی وجہ سے ہی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ اب یہ ڈینگی مچھر پولیس سے جیل والوں سے ڈرتے تو ہے نہیں کہ جیلوں کا رخ نہ کریں۔ یہ جیلوں کو چھوڑیں ہسپتالوں تک میں بے دھڑک گھس جاتے ہے۔ جبھی تو ڈینگی وارڈز میں مریضوں کے بیڈ پر مچھر دانی لگی ہوتی ہے۔ ورنہ بھلا ہسپتالوں میں مچھروں کا کیا کام وہاں تو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل ہوتا ہے صفائی ہوتی ہے سپرے ہوتا ہے۔ مگر لگتا ہے یہ بھی صرف دکھاوے کے لئے ہوتا ہے۔ ورنہ مچھر دانی نہ لگانی پڑتی۔ ان حالات میں جیلوں کی ٹینشن کون لے۔ جیل میں تو قیدیوں کو مچھر تو کیا سانپ اور بچھوؤں سے بھی پالا پڑتا ہے۔ وہ بے چارے تو کاکروچ، چونٹیوں اور مکھیوں سے بھی ناراض نہیں ہوتے۔ کہ چلو وہ بھی رات کو آ کر ان کی خیر خبر لیتے ہیں۔ چوہے وہ بھی بلیوں کی جسامت والے بھی اکثر رات کو جیلوں کی بیرکوں میں آ کر قیدیوں کی گنتی کرتے ہیں۔ قیدیوں نے تو ان کے نام بھی رکھے ہوئے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کی جیت تاریخی ہے:مسلم لیگ ن

٭…٭…٭

7 سہیلیوں نے ’’لیڈی ٹی وی‘‘ بنا لیا

خیبر پی کے میں ڈیرہ اسماعیل خان جیسے دور دراز اور پسماندہ علاقے میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی پر عزم طالبات نے سخت رسوم و رواج اور کڑی پابندیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جس عزم کے ساتھ ’’لیڈی ٹی وی‘‘ کے اپنے خواب کو حقیقت دی وہ قابل فخر ہے۔ اس ٹی وی پر کام کرنے والا سارا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہو گا۔ سچ کہتے ہیں …؎

اگر ہے جذبہ تعمیر زندہ

تو پھر کس چیز کی ہم میں کمی ہے

یوسف رضا گیلانی کی جیت سیاسی تبدیلی کا نکتہ آغاز ہے:شازیہ سہیل میر

ان لڑکیوں نے یہ سچ ثابت کر دکھایا جس پر یہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ یہ سب انہوں نے اس صوبے میں کیا جہاںآج بھی سابقہ کونسلر برقعہ سلوا کر طالبات کو دیتے کہ وہ پہن کر سکول جائیں۔ اس علاقے میں برقع سے مراد ٹوپی والا برقع ہوتا ہے۔ اب معلوم نہیں کہ بچیاں سکول میں بھی برقع پوش ہی رہیں گی یا سکول پہنچ کر اتار دیں گی۔ برقع پہننا اچھی بات ہے۔ پردہ ہماری مذہبی اور سماجی روایات کا اہم حصہ ہے۔ مگر اس کے ساتھ ان علاقوں میں بچیوں کو بہتر تعلیم دی جائے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی دیئے جائیں تو یہی بچیاں لیڈی ٹی وی جیسے کئی اور محیرالعقول کارنامے انجام دے سکتی ہیں۔ جہاں بچیوں کے سکول بم مار کر اڑائے جاتے ہیں وہاں بچیوں کو برقع کے ساتھ رسمی اور اعلیٰ تعلیم دلوانا بھی ضروری ہے تا کہ وہ ڈاکٹرز اور ٹیچرز بن کر علاقہ کے لوگوں کی خدمت کریں۔ جس صوبے میں سٹائلش داڑھی بنانے پر حجاموں کو گرفتار کیا جائے۔ حالانکہ پکڑا ان کو جانا چاہیے جو ایسی داڑھی بنواتے ہیں۔ کوئی وہاں کی پولیس سے کون پوچھے کہ انہیں ہیر ڈریسروں کی گرفتار کا اختیار کہاں سے ملا ہے۔

لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا : صدیق مہر

٭…٭…٭

رنگ گورا کرنے کے لئے چھپکلی سے بنی کریمیں

کِسی کا قد چھوٹا رہ گیا، کسی کے کم عمری میں سر کے بال جھڑ گئے اور وہ گنجا ہو گیا۔ کِسی کا رنگ پیدائش کے وقت ہی سانولا تھا۔ یہ سب فطری امرہیں ان باتوں کو عیب قرار دینا، قدرت کی تخلیق پر اعتراض کرنے کے مترادف ہے، لیکن یار لوگوں نے ان کمزوریوں کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ آج کے دور میں ذہنوں پر اشتہار بازی نے اس قدر غلبہ پا لیا ہے کہ آپ مٹی کو سونا ثابت کر کے بیچ سکتے ہیں۔ گورا رنگ عورتوں کی بڑی کمزوری ہے۔ گزشتہ دنوں ایک جائئزے میں بتایا گیا کہ بازار میں بکنے والی رنگ گورا کرنے والی ایک سو سے زائد کریموں کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا، تو صرف تین کریمیں ایسی نکلیں، جو کسی حد تک مفید تھیں، باقی سب فراڈ تھا۔ رنگ اگر کریموں سے بدلنے لگیں، تو سارے سیاہ فارم کب کے گورے ہوچکے ہوتے سب عورتوں کے بال گھٹنوں کو چھونے لگتے، قد بڑھ کر 6 فٹ ہو جاتے۔ لوگ اپنے اس احساس کمتری سے نکلنے کے لئے اشتہاروں کو دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں۔ اگر چھپکلیوں سے رنگ گورے ہونے لگیں، تو پھر سب چھپکلیوں کو کریہہ المنظر ہونے کی بجائے، خوش جمال حسینہ کی طرح ہونا چاہیے اور وہ گھروں میں ڈیکوریشن پیس کی حیثیت سے دیکھی جانے لگیں۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

    Feb 19, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا 31 رکنی سکواڈکل بروز اتوار کو ...

    Jun 27, 2020 | 19:05
  • چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کے ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک ...

    Oct 23, 2019 | 11:47
  • مشن کلین لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی ...

    Jan 16, 2021 | 11:29
  • اتوار سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    Jan 02, 2021 | 10:26
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اپوزیشن میں بیٹھوں یا اسمبلی سے باہر ہوجاؤں، کسی کو نہیں ...

    Mar 04, 2021 | 22:21
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ...

    Mar 04, 2021 | 22:06
  • کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کارجحان ,کے ایس ای100انڈیکس ...

    Mar 04, 2021 | 21:56
  • اسلام آباد: نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج(نمل)کے باہر دو ...

    Mar 04, 2021 | 21:43
  • غریب عوام کی دولت لوٹ کر ان پیسوں سے سینٹ کی ایک سیٹ خرید کر ...

    Mar 04, 2021 | 21:15
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • یوسف رضا گیلانی کیوں نہیں جیتیں گے؟؟؟

    Mar 03, 2021
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول پر سکون ، سینٹ الیکشن ...

    Mar 03, 2021
  • آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

    Mar 03, 2021
  • 1

    پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

  • 2

    آرمی چیف کا امن و ترقی کیلئے  متحد رہنے کی ضرورت پر زور 

  • 3

    سندھ اسمبلی میں تشدد اور لڑائی مارکٹائی 

  • 4

    فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی ...

  • 5

    6 کشمیری بھارتی بربریت  کی بھینٹ چڑھ گئے 

  • 1

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 2

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 3

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 4

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 5

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سینئر ایڈیٹرمجیب شامی کا سیمینار سے خطاب

    Mar 04, 2021
  • بھارت، انتہا پسندی کی آگ الاؤ میں 

    Mar 04, 2021
  • فیٹف کا اجلاس ۔ ’’پاکستان گرے لسٹ میں برقرار ‘‘

    Mar 04, 2021
  • سینٹ‘ سینیٹرزاور سینٹ الیکشن

    Mar 04, 2021
  • تین نکات مکمل کرنے کی ایک اور مہلت 

    Mar 04, 2021
  •  خوشحال پاکستان کے دوست کسان بے حد پریشان  

    Mar 04, 2021
  • بہاولپور میں جماعت اسلامی کا جلسہ عام 

    Mar 04, 2021
  • گوہرِ نایاب … مجید نظامی 

    Mar 04, 2021
  • ہمیں اپنا کردار بدلنا ہوگا

    Mar 04, 2021
  • گھاٹے کا سودا

    Mar 04, 2021
  • 1

    اللہ کاگھر دیکھنے کی آرزو ہے 

  • 2

      الاٹیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ

  • 3

    نظامِ زر کر دو دفن

  • 4

    انٹرنیشل مانیٹرینگ فنڈ

  • 5

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 2

    معاف کرنے کی عادت

  • 3

    حکمت 

  • 4

    محافظ فرشتے

  • 5

    الکتاب (۶)

  • 1

    یقین

  • 2

    ایمان 

  • 3

    منفرد انداز

  • 4

    صبروتحمل

  • 5

    سلامتی

  • 1

    حیات

  • 2

    سائنس 

  • 3

    دل آویز

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    سحر

منتخب
  • 1

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 2

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 3

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 4

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا،جس کو اعتماد نہیں،سامنے آکراظہار کرے: عمران خان

  • 2

    الیکشن کمیشن نےوزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

  • 3

    ڈین کرسٹین پی ایس ایل سے دستبردار 

  • 4

    بھارت ،بیٹی کا سر تن سے جدا کرکے لئے پھرنے والا باپ گرفتار

  • 5

    تحریک انصاف نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزدکردیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group