مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیے جانے کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ قرار دے دیا۔لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیے جانا ملکی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے ، دو وزرا کی گردان سن رہی ہوں کہ یہ پہلی گرفتاری ہے، حکومت کس کو تڑیاں دے رہی ہے، نیب آزادہے تو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، شیر اندر ہو یاباہر، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو کے پی کے میں میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آتے، شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت عوام دشمن اقدامات کررہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کیس پر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے اور پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024