راولپنڈی : حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کی اہلیہ قتل، اسی علاقے میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور انکے اہل خانہ کو مارا گیا تھا
راولپنڈی : حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کی اہلیہ قتل، اسی علاقے میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور انکے اہل خانہ کو مارا گیا تھا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کی اہلیہ کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گھر میں اکیلی تھی، بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔ مورگاہ میں گزشتہ ہفتے بھی ریٹائرڈ بریگیڈیئر آرتھوپیڈک ڈاکٹر کو اہلیہ اور 2 بیٹیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا۔
حساس ادارہ/ قتل