مکرمی! چیف جسٹس صاحب کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل بنچ نے بوڑھے پنشنرز کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو ان کی پنشن معہ تمام واجبات وغیرہ کے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب مورخہ 25-9-12کے اخبار میں جناب عبدالحق صدر پنجاب پنشنرز فرنٹ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک خط سے معلوم ہوا کہ حکومت نے انٹرکورٹ اپیل کر دی ہے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اس معاملے کو کھٹائی میں ڈال کر اس وقت کا انتظار کیا جائے جبکہ تمام بوڑھے پنشنرز اللہ کو پیارے ہو جائیں اور حکومت کو کچھ نہ دینا پڑے۔ جناب عالی! اوّل تو انٹر کورٹ اپیل کی کوئی گنجائش نہ ہے اور اگر کوئی ایسی اپیل ہوئی ہے تو آپ کی خدمت عالیہ میں درخواست ہے کہ اس کا فوراً فیصلہ کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی حکومت کو پابند کیا جائے کہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس کی ایک کاپی سپریم کورٹ میں بھی جمع کروائی جائے۔ آپ کی نوازش ہو گی۔
(ڈاکٹر عبدالستار ملک، شالامار لنک روڈ، ساہواڑی، مغلپورہ لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024