کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے عمارتیں گرانیو الی 2 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک غیر ملکی اور پاکستانی کمپنی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ غیر ملکی کمپنی دھماکے کے ذریئعے عمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے۔ ملکی کمپنی روایتی طریقے کے ذریعے عمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے۔ دھماکے کے ذریعے عمارت گرانے والی کمپنی 3 ماہ کی تیاری کے بعد عمارت گرائے گی۔پاکستانی کمپنی نے انتظامیہ کو ملبے کے عوض رقم کی آفر کی ہے اور 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔ دونوں طریقوں کی مکمل رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی ہے۔ جس طریقہ کار کے بھی احکامات ملیں گے اس پر کام فورًاشروع کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عمارت کو دھماکے سے گرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے کراچی انتظامیہ نے پاکستان بھر میں کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے لیکن پاکستان میں کسی کمپنی کے پاس عمارت کو جدید ٹیکنالوجی سے گرانے کی صلاحیت نہیں ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024