پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لاہور قلندرز ٹیم کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے سمت پاٹیل کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے کے بعد سمت پاٹیل کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلہ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے ہیں اور کوشش کرینگے کہ اس ایڈیشن میں اپنی لاہور قلندرز ٹیم کو چیمپیئن بنائیں۔ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلہ کے لیے غےر ملکی کھلاڑی کی باقاعدہ آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا .