ملائیشیا،پام آئل کے نرخ 8 سال کی بلند ترین سطح پر

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ 3 فیصد اضافے کے ساتھ 8 سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ اکتوبر کی پیداوار اور ملکی سٹاک کم ہونا ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کے لیے سودے 111 رنگٹ (3.6 فیصد) بڑھ کر 3208 رنگٹ فی ٹن پر بند ہوئے، یہ 16 مئی 2012 ئ کے بعد اب تک کے سب سے زیادہ نرخ ہیں۔