نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس اہلکار پر تھوکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔
مظاہرے کے دوران پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ دیوینہ سنگھ نامی خاتون نے ایک پولیس اہلکار پر تھوک دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے خاتون کو زمین پر گرا دیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔پولیس پر تھوک پھینکنے والی خاتون پر کار سرکار میں مداخلت اور ہراساں کرنے کے چارجز عائد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب 24سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کے تشدد سے اس کا بازو ٹوٹ گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔