ماڈل ٹاؤن‘ گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ
لاہور(نامہ نگار)لاہور کے علاقہ ماڈل ٹائون کے گھر میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ای بلاک کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ترجمان کے مطابق آگ کے باعث قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔