کسان ہلکان ہواتوہر طبقہ پریشان ہوگا: محمدناصراقبال خان
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، محمدرضاایڈووکیٹ، تنویرخان ،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویزنے کہا ہے کہ اگرپاکستان کا کسان اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرتے کرتے ہلکان ہوگیاتوپھرمعاشرے کاہرطبقہ پریشان ہوجائے گا۔کسانوںکوذلت دینے والے ملک میں غذائی قلت سے ڈریں۔دھرنے میں شریک پرامن کسانوں پرتشدد کے نتیجہ میں ایک انتھک کسان رہنما ء اشفاق لنگڑیال کی دلخراش موت بیشک ایک بڑاسانحہ ہے،عثمان بزداراورعمر شیخ دونوںکوفوری طورپر ان کے منصب سے ہٹایاجائے۔