سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری

سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ولادت نبی کریم کے حوالے سے خطابات کررہے ہیں ۔12 ربیع الاول کو سرگودھا ضلع میں 200 سے زائد چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیںگے۔ سرگودھا میں مرکزی جلوس جامع مسجد حامد علی شاہ سے نکالا جائیگا ،جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ جامع مسجد حامد علی شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاءسے مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام خطاب کرینگے۔