69 سالہ امریکی سٹار رون پرل مین نے اپنی اہلیہ جیولری اور فیشن ڈیزائنر اوپل اسٹون پرل مین سے طلاق حاصل کرنے کے لیے کیس دائر کر دیا ۔امریکی اخبار کے مطابق 2004 میں بننے والی فلم ہیل بوائے کے کردار سے مشہور اداکاررون پرل مین اور مشہورفیشن ڈیزائنر اوپل اسٹون پرل مین نے 38سال پہلے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شادی کی تھی،جبکہ دونوں ایک بیٹی ، بلیک ، اور ایک بیٹا ، برانڈن کے والدین ہیں،گزشتہ روز رون پرل مین نے کیلی فورنیا کی اسٹینلے کورٹ ہاوس میں اپنی شادی کو تحلیل کرنے کے لئے کاغذات جمع کروائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ناگزیز وجوہات پر اب مزید ساتھ نہیں چل سکتے۔ جوڑے نے رواں سال مئی میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024