مظفرآباد( صباح نیوز)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مضافاتی پہاڑی سلسلوں پر منگل کی رات سے شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔موسم سرما کی پہلی برفباری کے نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد پیر چناسی،وادی نیلم کی طرف رواں دواں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں گزشتہ شب سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک رہے گا۔آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024