صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہیں’ ملکی دفاع ‘ سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے’ پاک فضائیہ خودانحصاری پر یقین رکھتی ہے ‘ جے ایف 17 تھنڈر ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے’پیشہ ورانہ قابلیت ‘ مہارت اور بہادری میں پاک فضائیہ کا کوئی مقابلہ نہیں۔ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کے سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کے مظاہرے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ زبردست تقریب کے انعقاد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہیں۔ملکی دفاع، سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فضائیہ سرحدوں کی نگہبانی میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے اور پاک فضائیہ کا کوئی مقابل نہیں ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارہ ہمارا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ فضائی جھڑپ میںپاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی نے علاقے کی فضا بدل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک پاک فضائیہ کے صلاحیتوں کے معترف ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کے ردعمل کو سراہا ہے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرفیو کا نوٹس لے’حق خود ارادیت کمشیریوں کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے۔صدر مملکت نے کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کے قیام کے منصوبے کو سراہا ۔سونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ اور فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38