شہر قائد میں گیارہ ماہ کے سوتیلے بیٹے پر تشدد کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ کلفٹن تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں درندہ صفت سوتیلے باپ نے گیارہ ماہ کے بچے پر تشدد کیا،پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔کلفٹن پولیس کے مطابق ملزم فواد اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں سوتیلے بچے پر تشدد کرتاتھا،بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38