کراچی میں داماد کی موت کو سسرالیوں نے خودکشی قرار دے کرنعش بغیر کارروائی کے جیکب آباد روانہ کر دی۔ اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کرکے جسد خاکی کو واپس لے آئے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے عباسی شہید منتقل کر دی۔کراچی کے علاقے میانوالی کالونی میں شاہ زمان نامی شخص کی خودکشی کا معاملہ پراسرار نکلا۔ شاہ زمان کے اہل خانہ نعش لے کر واپس کراچی پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش کے معائنے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے قتل کا شبہ تسلیم کرلیا۔ شاہ زمان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی۔اہلخانہ کے مطابق پانچ نومبر کی صبح شاہ زمان کے خودکشی کی خبر ملی تھی۔ شاہ زمان کے سسرالیوں نے بغیر کسی کارروائی کے لاش جیکب آباد روانہ کر دی۔ اہل خانہ نے الزام لگایاکہ شاہ زمان کے قتل میں اس کی بیوی اور سسر ملوث ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024